افغان وزیر خارجہ کا پاکستانی حملوں پر سخت ردعمل: بچوں کو شہید کرنا مردانگی نہیں

کابل: افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے  پکتیکا صوبے میں فضائی حملوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ افغان عوام اپنی سرزمین پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بیان کابل میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے 45 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب میں دیا گیا۔ امیر خان متقی نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے حوالے سے ایک ذمہ دارانہ اور متوازن پالیسی اپنائے۔

انھوں نے کہا: ہم پاکستانی حکام کو پیغام دیتے ہیں کہ بچوں کو شہید کرنا کوئی کارنامہ نہیں۔ تم نے عورتوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا، ان کے گھر تباہ کیے۔ یہ عمل جرات یا بہادری کی مثال نہیں بلکہ بزدلی ہے۔ 

مزید برآں، متقی نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ انگریزوں، سوویت یونین اور نیٹو سے سبق سیکھے، جنھیں افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

افغان وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ دس سال قبل وزیرستان کے لوگ پاکستان کے حملوں سے مجبور ہو کر افغانستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔  انھوں نے کہا عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا بہادری نہیں۔ اگر پاکستان افغانستان کو کمزور سمجھتا ہے، تو اسے تاریخ کے سبق یاد رکھنے چاہئیں۔

افغان وزیر اعظم کے دفتر کے سیاسی نائب، مولوی عبدالکبیر، نے ایک تقریب میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو کارروائی کی اجازت نہیں دیتی۔  انھو ںنے جھوٹے الزامات کو تعلقات کی خرابی کا سبب قرار دیا۔ 

اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے بھی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ یوناما کے بیان میں کہا گیا: ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج کے فضائی حملوں میں معصوم شہریوں کی بڑی تعداد مارے گئی۔

سیاسی تجزیہ کار عبدالصدق حامدزوئی نے طلوع نیوز سے گفتگو میں کہا یہ حملہ پاکستان کی اسلامی اور سفارتی اصولوں سے بے رخی کو ثابت کرتا ہے۔ ان حملوں میں بے گناہ خواتین اور بچوں کی شہادت ناقابل قبول ہے۔  

افغان حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اطالوی وزارت خارجہ کا  تہران میں صحافی سیسیلیا سالا کی گرفتاری کی تصدیق

جمعہ دسمبر 27 , 2024
اطالوی وزارت خارجہ نے جمعہ، 27 دسمبر کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ سیسیلیا سالا، اٹلی کی معروف صحافی، کو تہران میں 19 دسمبر کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ ایران میں اپنے صحافتی کام کے سلسلے میں موجود تھیں۔  بیان کے مطابق، پولیس نے انھیں روکا اور فوری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ