بانک کریمہ مظلوم اقوام کے لیے مزاحمت کی علامت ہے ، ڈاکٹر نسیم بلوچ 

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے ممتاز بلوچ رہنماء شہید بانک کریمہ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔انھوں نے آپ کو یاد کرتے ہوئے آپ کی لازوال وراثت کو خراج تحسین پیش کیا۔

بانک کریمہ جیسی شخصیات کا خلا صدیوں میں پر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کریمہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا بانک کریمہ ناصرف بلوچ قوم بلکہ دیگر محکوم اقوام کے لیے بھی مزاحمت کی علامت ہے۔آپ معاشرے کے بے ا٘واز طبقات کے لیے بلوچ قوم کی آواز تھیں۔آج ہم بانک کے کردار و شخصیت پر بات کرنے کے لیے یہاں اکھٹے ہیں۔لفظ بانک عموما تمام خواتین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج کوئی بانک کہے تو سب سمجھیں گے کہ کریمہ بلوچ کا ذکر ہو رہا ہے۔آپ نے اپنے کردار کی بدولت یہ لقب حاصل کیا۔آپ کو لمہ وطن اور رژن بلوچستان کے القابات سے نوازا گیا لیکن آپ اس سے کئی زیادہ کے مستحق ہیں۔جیسے کہ میر محمد علی تالپور لکھتے ہیں کریمہ ، بلوچ قوم کی روح اور شعور ہیں۔

انھوں نے معاشرے میں آپ کے اثرات پر مزید کہا انقلاب کے لیے نسل در نسل قربانیاں درکار ہیں۔لیکن بانک کریمہ اپنی قیادت کے دوران ، کردار اور ڈسپلن کی بدولت محض چودہ سال میں انقلاب لانے میں کامیاب ہوئیں ، آج بلوچستان کے ہر کونے میں انقلاب کی گونج سنائی دیتی ہے۔قربانی کے فلسفے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔لیکن ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ بانک کریمہ ، نواب خیربخش مری اور بالاچ مری جیسی شخصیات کے بعد پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پر نہیں ہوتے۔کیونکہ وہ اپنے کردار کو دوسروں سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔بانک کریمہ بلوچ نے اپنی وراثت آپ ہی قائم کی۔بلوچ خواتین کی خود مختاری آپ کا ثانوی مقصد تھا جبکہ آپ کی حقیقی جدوجہد بلوچستان کی آزادی کے لیے تھی۔لیکن اپنی کرشماتی شخصیات کی وجہ سے آپ نے ہر بلوچ خاتون کو قومی تحریک سے جوڑ دیا۔آپ پوری بلوچ قوم کے لیے ایک مثالی شخصیت ہیں۔آج ہم جب کسی بلوچ لڑکی کو قومی تحریک آزادی کے لیے سرگرم دیکھتے ہیں تو ہمیں اسی لمحے بانک یاد آتے ہیں۔یہ دراصل میدان عمل میں آپ ہی کی جدوجہد کی توسیع ہے۔ آپ آج کی تحریک کی پیشرو ہیں۔یہاں ہم تصور کرسکتے ہیں اگر آج آپ زندہ ہوتیں تو کیا منظرنامہ ہوتا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بانک کریمہ مظلوم اقوام کے لیے مزاحمت کی علامت ہے ، ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعہ دسمبر 27 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے ممتاز بلوچ رہنماء شہید بانک کریمہ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔انھوں نے آپ کو یاد کرتے ہوئے آپ کی لازوال […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ