کولواہ: شہید بانک کریمہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بلوچ وومن فورم اپنی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کی قیادت میں شہید بانک کریمہ کی یاد میں جلسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، آج کولواہ ڈنڈار میں آج ایک جلسہ منعقدہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے میں شہید کریمہ بلوچ کو ان کی بے مثال قربانی اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے شہید کریمہ بلوچ کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے ایک آواز ہو کر یہ عہد کیا کہ وہ شہید کی تعلیمات اور وطن کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جلسے میں ڈاکٹر شلی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ کے علاوہ تمپ میں بہت سے لوگ ہیں لیکن ہم بانک کریمہ کو اس لیے یاد کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم کی بیٹی تھی، جس نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اور سرزمین کے لیے وقف کردی تھی۔

انہوں نے کہا، "ہم یہاں کے رہائشیوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو بانک کریمہ سے جوڑیں۔ بانک کو صرف ایک دن کے لیے یاد نہ رکھیں، بلکہ بانک کو اپنے ذہن میں جگہ دیں اور اسے ہمیشہ یاد رکھیں۔ آئیے اپنے قومی شہداء کو یاد رکھیں اور ان کے خوابوں کو ہر قدم پر پورا کریں۔

ڈاکٹر شلی بلوچ نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف بانک کریمہ کے لیے نہیں تھی۔ یہ جدوجہد ان لوگوں کیلئے نہیں تھی کہ وہ یہاں نہیں ہیں۔ یہ ایک قومی جدوجہد ہے اور ہم سب کو اس میں شامل ہونا چاہیے۔ ہمیں یہ دکھانا چاہیے کہ اب ہم غلام نہیں ہوں گے۔ ہمیں اس خواب کو پورا کرنا چاہیے جو ہمارے قومی شہداء نے دیکھا۔ اگر ہم یہاں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں تو ہم اپنی آخری منزل تک پہنچ جائیں گے۔ منزل تک پہنچنے کے لیے ہمیں اپنی ذاتی خواہشات کو مارنا ہوگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بانک کریمہ مظلوم اقوام کے لیے مزاحمت کی علامت ہے ، ڈاکٹر نسیم بلوچ 

جمعہ دسمبر 27 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے ممتاز بلوچ رہنماء شہید بانک کریمہ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔انھوں نے آپ کو یاد کرتے ہوئے آپ کی لازوال […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ