دشت: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، دو اہلکار ہلاک، چار زخمی

کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے دشت زرین بگ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کے ساتھ مذکورہ علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اہلکاروں میں نائب صوبیدار زمان اور لانس نائیک عمر ظہور جبکہ زخمیوں میں نائیک نعیم، سپاہی جاوید، امین اور وحید شامل ہیں۔

تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدہ افراد کو تشدد کے ذریعے بی ایل ایف سے جوڑنا پاکستان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ ناظر نور بلوچ

بدھ دسمبر 25 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے سیکریٹری ہیومین رائٹس ڈاکٹر ناظر نور بلوچ نے اپنے بیان میں آواران میں جبری لاپتہ افراد سے جبری اقراری بیان لے کر انھیں بی ایل ایف سے جوڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا جون 2024 میں آواران کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ