پسنی میں چرواہن روڈ حادثہ  اور حب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے  ایک شخص ھلاک

گوادر،حب  (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع  گوادر ایم ایٹ شاہراہ پر گاڑی نے چرواہن کو کچل ڈالا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی حادثہ کلانچ کے علاقہ نلینٹ شم میں پیش آیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق کلانچ کے علاقہ نلینٹ شم کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پار کرنے والی چرواہن کو تیز رفتار سرف گاڑی نے کچل دیا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی، خاتون اپنی بکریاں چرانے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی، متوفی کی شناخت (ش) زوجہ مجاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں حب کے ساحلی علاقے گڈانی سے بدھ کی شب بریکنگ یارڈ سے  گڈانی شہر جانے والی مین سڑک حویلی ہوٹل کے قریب سڑک کنارے سے ایک شخص کی نعش ملی ہے ۔

پولیس کے مطابق نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت اسکی جیب سے برآمد دستیاویزات سے شہداد پور سندھ کے رہائشی پیارو ولد حسیب اللہ کے نام و پتہ سے ہوا ہے ۔

پولیس کے مطابق نعش چادر میں لپٹا ہوا تھا ، پولیس کے مطابق اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متوفی کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوا ہے ۔ پو لیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان بھر میں منشیات کی ریاستی سرپرستی میں پھیلا کیخلاف آج پریس کانفرنس کی جائے گی ۔ بی وائی سی   

بدھ دسمبر 25 , 2024
مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی  مستونگ زون کے ترجمان کے جاری بیان کے مطانق بلوچستان بھر میں منشیات ریاستی سرپرستی میں پھیلایا جارہا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی منشیات کے پھیلاؤ کو بلوچ نسل کشی کا بلواسطہ تسلسل سمجھتی ہے جس سے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ