شال ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقہ جناح ٹاؤن نواکلی میں مسلح افراد نے زونگ موبائل کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو آگ لگادی ، جس کی وجہ سے مشینری جل کر خاکستر ہوگئی ۔ واقع کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیرلیا جبکہ علاقہ میں نیٹ ورک بند ہوگئی ۔
آخری اطلاع تک موبائل کی مشینری کو نذرآتش کرنے کی ذمہداری کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔