خضدار مقامی ہوٹل کے منیجر اغوا آل پارٹیز  کا انتظامیہ کو الٹی میٹم مغوی چند گھنٹوں میں بازیاب

خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی ہوٹل کے منیجر عبدالحمید کے مبینہ اغواء کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی،  انجمن تاجران اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے انتظامیہ کو ایک گھنٹہ کا الٹی میٹم۔ اگر ایک گھنٹہ کے اندر اندر مغوی بازیاب نہیں ہوتا تو سخت لائحہ عمل دیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نماز عشاء کے وقت القادری ہوٹل کے منیجر کو مسلح افراد نے ویگو گاڑی میں اغواء کرکے لئے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک،  انجمن تاجران کے صدرحافظ حمیداللہ مینگل،  سمیت ہوٹلز اونرز بڑی تعداد میں  ہوٹل پہنچ گئے۔  باہمی صلاح و مشورہ کے بعد آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے مغوی کو بازیاب کرانے کےلیے ایک گھنٹہ کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔  انھوں نے کہاکہ اس دوران اگر مغوی بازیاب نہیں ہوتا تو مرکزی کراچی شال  شاہراہ بلاک سمیت سخت ردعمل دیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور یقین دلایا کہ انھیں جلد از جلد بازیاب کیاجائے گا ۔ بالآخر
مقامی انتظامیہ نے چند گھنٹوں کے اندر ہوٹل کے مغوی منیجر عبدالحمید کو  بحفاظت بازیاب کرکے تحصیل پہنچادیا۔جہاں آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی رہنماء موجود تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ