افغانستان دو خوفناک حادثات میں 75 افراد ھلاک 40 سے زائد زخمی

قندھار( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبے غزنی میں گزشتہ رات ہونے والے دو خوفناک روڈ حادثات میں کم از کم 75 افراد ھلاک 50 کے قریب  زخمی ہوگئے۔

یہ دونوں واقعات رات گیارہ بجے کے قریب کابل قندھار شاہراہ پر غزنی کے مرکزی علاقے شہباز اور اندڑ کے علاقے نانی بازار میں پیش آئے۔

غزنی کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ حمید اللہ نثار کے مطابق یہ دونوں واقعات میں، جو کہ 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے ہیں، مسافر بردار بس اور کار گاڑی گیس ٹینکر اور ٹریلر سے ٹکرا گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اب تک 9 خواتین کی شناخت ہو چکی ہے۔

غزنی کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نے کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے چالیس سالوں سے جنگ سے متاثر افغانستان میں تباہ شدہ اور غیر معیاری سڑکیں، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری افغانستان میں ٹریفک حادثات کے عوامل سمجھے جاتے ہیں۔

کابل قندھار ہائی وے افغانستان کا مصروف ترین شاہراہ ہے جو ناصرف کابل و دیگر علاقوں سے ملاتا ہے بلکہ ایران، ترکمانستان اور پاکستانی سے کاروبار بھی اسی راستے سے کیا جاتا ہے۔ اور سب سے زیادہ حادثات اسی شاہراہوں پر رونما ہوتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت استاد واحد کمبر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا 

جمعرات دسمبر 19 , 2024
تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچوں، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شریک کی۔  ریلی کا مقصد بزرگ بلوچ آزادی پسند شخصیت، استاد واحد کمبر بلوچ کی عدم بازیابی، عدالت میں عدم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ