ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ بے قابو ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، حادثے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان بھارتی نیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ممبئی ہاربر میں بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش کے دوران بے قابو ہوکر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔
اسپیڈ بوٹ کی ٹکر سے کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔کشتی میں کم از کم 110 افراد سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ کے مسافر کشتی سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اب تک 99 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ پر سوار بحریہ کا ایک افسر اور 2 ملازمین ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔