تمپ اور دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ اور دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تمپ اور دکی میں چار مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور مواصلاتی ٹاوروں کو نشانہ بناکر دشمن افواج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

انہوںنے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ، میر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے جدید اسلحہ سے دشمن فوج پر حملہ کیا اور اس دوران راکٹ و گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج کے پوزیشنز پر متعدد گولے داغے گئے۔ حملے میں قابض فوج کے کم از کم دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

جیئند نے مزید  کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاورں نے گذشتہ روز دکی میں رباط کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ٹرک کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے ٹرک کے ٹائرز پر فائرنگ کرکے تباہ کردیئے۔

ترجمان نے آخر کہا ہے کہ دریں اثناء سرمچاورں نے گذشتہ شب دکی کے علاقے رباط میں ایک مواصلاتی ٹاور کی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ 15 دسمبر بروز اتوار کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے دکی کے ہی علاقے پوڑی میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا تھا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شھید نوید حمید بلوچ قوم کے انمول فرزند ۔تحریر سمی بلوچ

منگل دسمبر 17 , 2024
شھید نوید حمید 22 جون 1998 کو بلیدہ کے علاقے گِلی باھوٹ بازار میں واجہ حمید کے ہاں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ سکول بلیدہ سے حاصل کی۔ معاشی تنگدستی کے باعث وہ تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔ تعلیم کے خواب کو ادھورا چھوڑ کر ملازمت کے لئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ