ڈیرہ مراد جمالی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر منصب سندرانی بگٹی کو پیرو پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
بولان وادی بولان کے علاقے مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر فائرنگ سے مرحوم ٹکری محمد اکبر سمالانی کے نواسہ محمد افضل ولد شیرعلی نامی نوجوان ھلاک جبکہ منظورِ ولد خدا رحم شدید زخمی ہوگیا ۔
علاوہ ازیں چمن شہر سے 14 کلومیٹر دور مردہ کاریز کے پہاڑی علاقے میں مٹی سے ٹریکٹر کو لوڈ کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے دو بھائی دب گئے ، تاہم مٹی میں دب جا نے والے بھا ئیوں میں سے ایک بھا ئی نعمت اللہ ھلاک جبکہ عصمت اللہ نامی زخمی ہو گیا ، زخمی ہونے والے عصمت اللہ کو سول ہسپتال چمن پہنچاکر علا ج و معالجہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں خضدار وڈھ میں کار گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرسے
موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی شدید زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔