کیچ( نامہ نگار )بلوچستان ضلع کیچ زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تین بجے زامری میں ھر کور کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
حملہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا رہا ۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔