حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان حب چوکی سے فورسز ہاتھوں حاصل خان ولد محمد ہارون جبری لاپتہ ہوگئے ۔
نوجوان کے گمشدگی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ حاصل خان کو پاکستانی فورسز نے 14 دسمبر 2024 کو رات 9 بجے کے قریب حب سے اغوا کیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ انھوں نے بیان میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوجوان کے بارے لواحقین کو معلومات فراہم کرکے جبری گمشدگیوں کے سلسلہ کو بند کریں۔