نوشکی  فرید کو ایک ہفتہ کے اندر بازیاب نہ کیا گیا تو مرکزی شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔ بی وائے سی 

نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان نوشکی میں استاد فرید احمد بادینی کی بازیابی کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائے سی اور انکے لواحقین کی جانب سے میر گل خان نصیر لائبریری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی نواب اکبر بگٹی روڑ سے ہوتے ہوئے پریس کلب نوشکی پہنچی ۔

مظاہرین نے استاد فرید احمد بادینی اور دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے نعرے بازی کی۔ ریلی میں خواتین ،بچے بچیوں سمیت نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

احتجاجی ریلی سے استاد فرید احمد کی صاحبزادی لبانہ بادینی، بیبرگ بلوچ، ماہین بلوچ، کامریڈ امین بلوچ، نیشنل پارٹی کے فاروق بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے میر خورشید جمالدینی، مولانا زکریا عادل،  جمعیت علمائے اسلام جی ٹی اے کے ظاہر بلوچ، مشتاق بلوچ ،ماہ پارہ بلوچ و دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین  نے جبری گمشدگیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرکے استاد فرید احمد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے معمار بھی اب بلوچستان میں محفوظ نہیں، استاد فرید امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں ان کی ایک مہینہ سے جبری گمشدگی سے خاندان میں انکی زندگی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر استاد فرید احمد بازیاب نہ کیا تو قومی شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیا جائے گا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ابراہیم اور رفیق پر مخبری اور قومی غداری کا جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت دی گئی۔ بی ایل ایف

اتوار دسمبر 15 , 2024
بولان ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرمچاروں نے 13 دسمبر کی رات بولان کے علاقے بارڈی میں قومی تحریک آزادی کے خلاف مخبری، قومی غداری اور دیگر جرائم میں ملوث ابراہیم ولد دڑیم بخش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ