جبری لاپتہ سہیل اور جمال مری کے کوائف لواحقین نے جمع کردیئے ہیں ۔نصراللہ بلوچ

شال ( پریس ریلیز )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ ‏جبری لاپتہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کےپاس جمع کرادیئے ہیں۔

انھوں نے کہاہےکہ سہل احمد اور جمال خان مری کے لواحقین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ آکر تنظیم کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سہل احمد ولد عبداللہ کو بہمن تربت سےرواں سال 10 اکتوبر اور جمال خان مری ولد میرا خان کو کراچی اسٹاپ ہزار گنجی کوئٹہ سےرواں ماہ کی11تاریخ کو فورسز نےجبری لاپتہ کردیا ہے ۔

چیرمین نے کہاہے کہ سہل احمد اور جمال خان مری  کے لواحقین نے تنظیم سے یہ شکایت بھی کی انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوئے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ لواحقین کو تنظیمی سطح پر یقین دھانی کرائی گئی کہ سہل احمد اور جمال خان مری کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سہل احمد اور جمال خان مری پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے ملکی قوانین کے تحت صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہے تو رہا کرکے لواحقین کو اذیت سے نجات دلائی جائے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: قابض فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

ہفتہ دسمبر 14 , 2024
کیچ ( پریسریلیز)بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تیرہ دسمبر بروز جمعہ چار بج کر چالیس منٹ پر مند کے علاقے چکاپ میں گھات لگا کر دشمن فورسز کے دو ویگو گاڑیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ