خاران ریاستی ایجنٹ ٹھیکیدار لطیف کے کارندوں پر دستی بم حملے

خاران ( ،نامہ نگار  مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خاران میں مسلح افراد نے ریاستی ایجنٹ ٹھیکیدار لطیف کے کارندوں پر زیر تعمیر خزانہ آفس کے بلڈ نگ میں موجودگی پد  دو دستی بم پھینکے ،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر کے مرکز میں واقع راسکو ہوٹل اور ڈاک خانہ کے قریب یکے بعد دیگرے دو زوردار بم دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ ڈاک خانہ کے قریب ایک زیر تعمیر سرکاری دفتر پر ہوا جہاں ریاستی ایجنٹ لطیف کے کارندے موجود تھے۔

ذرایع کے مطابق حملے کا نشانہ مذکورہ کارندے معلوم ہوتے ہیں کیونکہ خاران میں اس سے قبل بھی ریاستی آلہ کار لطیف کے کارندوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے ہونے والے حملوں کی ذمہ داریاں بی ایل اے اور بی ایل ایف کی جانب سے قبول کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے خاران کی عوام کو ہدایت بھی کی جاچکی کہ آلہ کار لطیف اور اس کے کارندوں سے دوری اختیار کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور معروف شخصیت کو قتل ، سوراب بچی بور میں گرگئی

جمعہ دسمبر 13 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور کے علاقہ چتکان غریب آباد کے حدود  میں مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے  گوارگو کی معروف شخصیت عبدالغفور رئیس ۔کو قتل کردیا اور رار ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ عبدلغفور بنیادی  طورپر گوارگو کے رہائشی ہیں اور حال میں چتکان کے علاقے میں رہاہش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ