پنجگور( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع پنجگور کے علاقے سبز کوہ میں آج الصبح سے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مسلسل کئی گھنٹے سے گشت جاری رہی ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض فورسز کے ہیلی کاپٹر علاقے میں نیچی پرواز کرتے رہے، جس کے دوران دو سے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ دھماکوں کی نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔