ڈیرہ غازی خان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان کے دو شہروں میں پولیس گاڑیوں کو دستی بم اور ریموٹ بمب حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی گاڑی پر خان پور اعظم چوک کے مقام پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جبکہ دوسرا بم حملہ روجھان زاہد روڈ پر کیا گیا جہاں گاڑیوں کو ریموٹ بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے جارہی تھیں کہ نشانہ بنائے گئے ۔
پولیس نے ان علاوں کو گھیر لیاہے ۔تاہم مزید تفصیلات نقصانات بارے معلومات دینے سے پولیس گریزاں ہے ۔