وندر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع لسبیلہ کے علاقہ وندر میں کراچی مرکزی شاہراہ پر کار اور ٹرک درمیان تصادم میں کار میں سوار معصوم بچے سمیت 4 خواتین ھلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ،جنھیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

ھلاک اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہاہے جو ہزارہ ٹاؤن شال کے رہائشی اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔
دوسری جانب ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی ہواہے ۔
مقامی انتظامیہ جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔