بلیدہ میں 5 فوجی اہلکار بم دھماکہ میں ھلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی پاکستانی قابض فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاہے کہ ‏بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے بم اور فائرنگ میں 5 فوجی اہلکار سپاہی ٹیپو رزاق (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت (عمر: 24 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ کراچی)، سپاہی شفیع اللہ (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع لسبیلہ)، لانس نائیک طارق علی (عمر: 23 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ کراچی)۔ عمر: 25 سال، ضلع اورکزئی کا رہائشی) اور سپاہی محمد طارق خان (عمر: 25 سال، ضلع میانوالی کا رہائشی)۔ ھلاک ہوگئے ۔

آپ کو علم ہے مذکورہ حملے کی ذمہداری بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ قبول کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا تھا کہ
بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تین بجے بلوچ سرمچاروں نے ایک حکمت عملی اور تنظیمی خفیہ معلومات کی بنیاد پر دشمن پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا،قافلے میں شامل ایک گاڑی زد میں آگئی اور مکمل تباہی سے دو چار ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک جبکہ میجر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔سرمچاروں نے باقی گاڑی اور سائیکلوں کو بعد میں جدید اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

زر آباد ،مشکے کا رہائشی دکاندار مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک

اتوار جنوری 14 , 2024
مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ