کراچی سے لاپتہ چار طالب علموں سمیت 5 نوجوان بازیاب ہوگئے

کراچی گلشن اسکوائر  سے  اور نیول کالونی سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگئے، ،پاکستانی فورسز نے  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے  سینٹرل کمیٹی کے ممبر محراج شاد سکنہ آبسر تربت  اور اس کے دوست دودا الہی سکنہ بلنگور ، گمشاد سکنہ مند  اور مزمل بلوچ سکنہ پسنی بلوچستان نامی طالب علموں کوتین دن قبل حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا بازیاب ہوگئے ہیں۔

آپ کو معلوم ہے جبری گمشدہ ہونے والے دودا الہی اور گمشاد  اس سے قبل بھی لاپتہ ہوئے تھے۔ پہلی دفعہ انہیں سات جون 2022 کو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں گھر پر چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا گیا تھا  14 دن بعد بازیاب ہوئے تھے  ۔

دوسری جانب کراچی سے کیچ مند کا رہائشی اسماعیل ولد ابراہیم سکنہ مند محلہ گوگ نامی رہائشی نوجوان بھی بازیاب ہواہے،
ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ روڈ حادثہ میں  موٹر سائیکل سے گر کر  زخمی ہوا تھا اور  علاج کی غرض سے  کراچی گئے تھے ، جہاں فورسز نے نیول سے انھیں  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

دوسری جانب مذکورہ نوجوانوں کی بازیابی کیلے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دودن کا الٹی میٹم دے رکھا تھا کہ وہ بازیاب نہیں ہوئے تھے وہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر ،واشک ،کیچ،خضدار ،خاران  مسلح افراد کا پاکستانی فورسز اور ٹرالروں پر  حملہ،لیویز رسالدار ھلاک سپائی زخمی

بدھ دسمبر 11 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع گوادر میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آج صبح دس بجے کے قریب گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڑہ کے مقام پر فورسز اہلکاروں پر اس وقت کیاگیا جب وہ قافلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ