نمروز میں 900 کلو گرام شیشہ اور افیون برآمد، اسمگلر فرار

نمروز( مانیٹرنگ ڈیسک )  ایرانی زیر انتظام مغربی بلوچستان کے انتظامی یونٹ، سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نے نمروز شہر میں 900 کلو گرام شیشہ اور 200 کلو گرام افیون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سردار محمد رضا اشعثی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحرائی علاقوں میں منشیات کی نقل و حمل کی اطلاع پر انسداد منشیات کے ایجنٹوں کو فوری طور پر کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق، منشیات لے جانے والی کار کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن اسمگلروں نے فرار کا راستہ نہ پا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد اسمگلر گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

پولیس سربراہ کے بیان کے مطابق، اس کارروائی میں 900 کلو گرام شیشہ، 200 کلو گرام افیون، اور ایک گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ژوب فوجی کشی دوران 15 افراد فورسز نے مارنے کا دعوی کیا ہے ۔

منگل دسمبر 10 , 2024
ژوب (ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے تورہ درگہ کے قریب سرہ توئی میں پاکستانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ فوج کشی کے دوران   سرہ توئی میں سیکورٹی فورسز فوج کشی کے دوران 15 افراد کو اس ھلاک کردیا جب وہ افغانستان سے پاکستان کی سرحد عبور کرنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ