کراچی ،کیچ( نامہ نگاران ) کراچی سے کیچ مند کا رہائشی شخص جبری لاپتہ،
تفصیلات کے مطابق اسماعیل ولد ابراہیم سکنہ مند محلہ گوگ کے رہائشی نوجوان روڈ حادثہ میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تھا اور علاج کی غرض سے کراچی گئے تھے ، جہاں فورسز نے نیول سے انھیں دو دن قبل حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
لواحقین کے مطابق وہ دبئی میں مزدوری کررہے ہیں اور وہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے آئے تھے تو حادثہ کا شکار ہوا ،یہاں علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی سبب کراچی گئے جہاں انھیں فورسز نے لاپتہ کردیا ۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ تربت ناصر آباد سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات سراج ولد رحیم بخش نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔