آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع آواران کے مختلف پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ،ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آواران کے شمالی پہاڑی علاقہ ھرکشان اور تنک ندی کے آس پاس کے پہاڑی ندی نالوں میں زمینی فوج تین دن سے داخل ہوکر فوج کشی کررہی ہے جبکہ گذشتہ روز ہیلی کاپٹروں نے پہاڑی سلسلہ میں دن بھر نیچی پرواز کرتے ہوئے بمباری کی ۔تاہم بمباری میں ہونے والےنقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔