قلات ، حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلات تحصیل منگچر کے کلی زکریازئی میں رات گئے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار تین بھائیوں مرید احمد، محبوب علی اور ارشاد احمد پسران ماسٹر محمد اسماعیل کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مرید احمد کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد حال ہی میں گھر واپس آئے تھے۔
واقع کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں نےمنگچر بازار کے مقام پر شال ،کراچی مین شاہراہ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔ احتجاج میں خواتین، بچوں، اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مرید احمد، محبوب علی، اور ارشاد احمد کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہے۔
ادھر ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے وندر سے الصبح پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے وسیم بلوچ ولد مراد بخش نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
بتایا جارہے کہ وسیم بلوچ ایک ڈیزل ڈپو میں ملازم ہے ۔