ماسکو ( ویب ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک )
شام سے فرار ہونے والے سابق صدر بشارالاسد اہلخانہ کے ساتھ روس پہنچ گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق بشار الاسد اہلخانہ کے ہمراہ اس وقت ماسکو میں ہیں ، انہیں خاندان سمیت سیاسی پناہ دی گئی ہے۔
روسی حکام شامی اپوزیشن نمائندوں سے رابطے میں ہیں۔ شامی اپوزیشن نےروسی سفارتکاروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے شام میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا ہے کہ بشارالاسد نے اقتدر کی پُرامن منتقلی کے احکامات دے کر عہدہ اور ملک چھوڑا۔
وزارت خارجہ کے مطابق شام میں موجود روس کے فوجی اڈےہائی الرٹ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں، شام میں حیات تحریرالشام سے رابطے میں ہیں اور تمام فریق
تحمل کا مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔
باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوگئے تھے ۔