شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چمن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔سربراہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم علی اچکزئی نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے ایف سی کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روغانی ایک اور دو میں 4 بچوں کی خسرہ سے اموات ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار پائے گئے ہیں یہی وجہ ہے یہ مرض پھیلتا جارہاہے ۔
ادھردکی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈھاکئی کے قریب ٹریکٹر الٹنے سے نظر محمد لونی نامی شخص موقع پر ھلاک ہوگیا۔ نعش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔
علاوہ ازیں ضلع خضدارسنی میں رہزنی کی واردات موٹر چھیننے کے دوران مزاحمت پرچوروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ سنی میں چوروں نے موٹرسائیکل کو چھیننے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمتی کی جس پر چوروں کی فائرنگ سے مالک موٹر سائیکل سوارسمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے چور فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
دریں اثناء نوشکی چڑھائی کے مقام پر کوچ اور ٹوڈی کار میں حادثہ ٹوڈی میں بیٹھے 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔