شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل آشوب کے جانب سے ماہانہ مگزین اسپر کا تیسرا شمارہ شائع کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بی ایل ایف نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو قومی آزادی کی جانب راغب کرنے، گوریلا جنگ کی تکنیکس اور فکری و نظریاتی تربیت فراہم کرنے کے لئے ماہانہ اسپر کا تیسرا شمارہ شائع کردیا گیا ہے۔
بی ایل ایف نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر کے شمارے میں اردو اور بلوچی زبان میں کالم شامل کئے ہیں اسکے علاوہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہ نومبر میں ہونے والی کاروائیوں کی رپورٹ بمعہ جامع تجزیہ، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام شامل ہے۔
بی ایل ایف نے مزید کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ کاوش آپکو پسند آئے گی اور آپ ہمیں اپنی آراء سے نواز کر ماہانہ اسپر میں مذید نکھار پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔