گوادر (مانیٹرنگڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب جیوانی کے لائٹ ہاؤس کے قریب کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ سرمچاروں نے اس وقت کیا جب کوسٹ گارڈ کے اہلکار جیوانی گریان کے مقام پر سمندر کنارے اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔