کیچ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ اور دشت کے درمیانی پہاڑی علاقہ مزنبند میں پچھلے تین دن سے پاکستانی فورسز کی زمینی فوج کشی جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے پیدل دستے پہاڑی علاقوں موکندر، کروچی، تلدار، بودیگ، کنٹانی، نگارو، بانسر اور چرپان میں داخل ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ندی نالوں کے پہاڑوں سے نکلنے والے داخلی خارجی راستوں پر مورچہ سنبھالے بیٹھے ہوئے ہیں ، علاقائی لوگوں کو پر مذکورہ علاقوں میں جانے او نکلنے پر پابندی ہے ۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔