شام ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حکومتی فورسز نے درعا شہر کا کنٹرول کھو دیا ہے۔
اس سے قبل تحریک شام کمیٹی کی قیادت میں اسلام پسند باغیوں نے حلب اور حما سمیت کئی اہم شہروں پر قبضہ کر لیا تھا۔ دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ شام میں سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شام سے نکل جائیں۔