دزاپ (زاہدان)( مانیٹرنگ ڈیسک ، ایرانی میڈیا )
ایرانی میڈیا کے مطابق، 11 دسمبر کو شام 5:10 بجے چار زخمیوں کو دیلگان کے امام رضا اسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر ہنرآموز نے فوری طور پر ایمرجنسی یونٹ (MCMC) سے رابطہ کیا تاکہ زخمیوں کو ایرانشہر کے خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا سکیں۔
خاتم الانبیاء ہسپتال کی جانب سے زخمیوں کو قبول کرنے کے بعد، 5:22 بجے دیلگان 115 ایمرجنسی سنٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ زخمیوں کی منتقلی کا انتظام کرے۔ 5:23 پر، دیلگان ایمرجنسی سینٹر نے زخمیوں کو چاہشور ایمرجنسی بیس منتقل کرنے کا مشن جاری کیا۔ ایمرجنسی فورسز فوراً حرکت میں آئیں اور 5:58 بجے امام رضا اسپتال پہنچ گئیں۔
شام 6:11 بجے، دو زخمیوں کو ایک ایمبولینس کے ذریعے ایرانشہر منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو دوسری ایمبولینس میں خاتم الانبیاء اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم، بمپور کے شمس آباد گاؤں کے قریب دو Peugeot 405 گاڑیوں نے ایک ایمبولینس پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں ایمرجنسی میڈیکل آفیسر اور ڈرائیور محمد حسن ناروی زخمی ہوگئے، اور ایمبولینس کو زبردستی روک دیا گیا۔ حملہ آوروں نے ایمبولینس کے پچھلے حصے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹیکنیشن محمد رضا نورا، جو زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے، موقع پر ہی فوت ہو گئے۔
اس افسوسناک واقعے میں دو زخمی افراد، جنہیں علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا، بھی گولیوں کا نشانہ بن کر دم توڑ گئے۔