شام میں تیزی سے حالات بدل رہے ہیں جوکہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ان تمام فسادات کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔ غزہ اور لبنان کے بعد شام کی باری آئی ہے۔ یہ سلسلہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کو خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے پہلے صرف صہیونی حکومت کی طرف سے خطرہ درپیش تھا اب تکفیری دہشت گردوں کا خطرہ بھی اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے تکفیریوں کو دہشت گرد قرار دینے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ممالک اس معاملے میں خاموش ہیں یا پس پردہ حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں تیزی سے حالات بدل رہے ہیں جوکہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ مقاومت کے پاس ان حالات میں متعدد آپشنز ہیں۔ اگر ایک راستہ بند ہوجائے تو زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ اس وقت عراق کے دورے پر ہیں جہاں بغداد میں انہوں نے عراقی اور شامی وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ عباس عراقچی

ہفتہ دسمبر 7 , 2024
عراق ( ویب ڈیسک ) بغداد میں شام کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس منعقد کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عراقی اور شامی ہم منصبوں "فواد حسین” اور "بسام الصباغ” کے ساتھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ