کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ دشت شولیگ میں رات گئے پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر حاجی حاصل ، عبدالسلام ولد حاجی حاصل، یاسر ولد عبداللہ اور سالم ولد قادربخش نامی افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

بتایا جارہاہے کہ اس دوران فورسز نے متعدد گھروں کے دروازے توڑ کر توڑپھوڑ بھی کی اور چلے گئے ۔
علاقہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے فورسز کے غیر قانونی عمل لوگوں کو اغوا کرنے کی مذمت کی ہے۔