ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار ) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے اسٹاف کالونی کے مختلف گھر انٹیلیجنس اداروں نے اپنے دفاتر بنا دئیے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبہ شدید کوفت کے شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھر میں انٹیلیجنس بیورو نے اپنا یونٹ کا دفتر بنا دیا ہے، اس حوالے سے طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف یونیورسٹیاں سیکیورٹی اداروں کے چھاؤنیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جوکہ ایک تشویش ناک عمل ہے جس پر تمام طلباء تنظیموں نے سوال اٹھانا شروع کردیا ہے، طلباء تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو فلفور خالی کیا جائے، یاد رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس کو ایف سی نے قبضہ کیا ہوا ہے، بلوچستان یونیورسٹی اور ڈگری کالج میں فوج کی ایک پوری بٹالین رہائش پزیر ہے ۔