پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور تحصیل پروم سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خلیل صدیق، عبدالشکور صالح، ارشد رفیق اور وسیم ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہواہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے مزدور اور تیل کے کاروبار سے منسلک، زمیاد ڈرائیور ہیں۔
دوسری جانب گوادر سے طالب علم زاہد مصطفے جوکہ گوادر یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم ہے، کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات انکے گھر سے اہلخانہ کے سامنے ماورائے آئین تشدد کے بعد گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا ہے ،اس دوران گھر کے دیگر افراد پر فورسز نے تشدد بھی کی ہے ۔