ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیاہ آف میں پٹوخ کے گاؤں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارکر لوٹ مار کے بعد 2 افراد جواھو ولد بری بگٹی، جونا ولد نوکاف بگٹی نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
دریں اثناء گزشتہ رات سوئی کے گرانی محلہ میں فورسز نے چھاپہ مار کر سکندر ولد عجب خان بگٹی نامی شخص کو بھی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کھٹ پتلی وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے حالیہ دورہ سوئی کے بعد جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز تر کردیا ہے۔ اور دوسری جانب سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھوں کے کارندوں کو مزید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے ۔