شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے سرمچاروں نے شال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور آواران میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایاہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دو دسمبر دن کے ساڑھے تین بجے شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر تعینات سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔جبکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ ڈولیجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔