کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان ضلع کیچ پرائیویٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں گلبانک اسکول بلیدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی علم اور شعور کے فروغ کو روکنے کی ناکام کوشش ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
انھوں نے مقامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تنظیم نے واضح کیا ہےکہ ایسے واقعات نجی تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتے بلکہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔
ایسوسی ایشن نے اس مشکل وقت میں گلبانک اسکول کے ڈائریکٹر اسد بلوچ، اساتذہ، اور طلباء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے اور کہا ہےکہ علم و تعلیم کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔