اوتھل یونیورسٹی کے طلبا کی جبری گمشدگیوں کیخلاف  اور  ساتھی طلباء کے بازیابی کیلے احتجاج

اوتھل ( پریس ریلیز ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے زرعی یونیورسٹی اوتھل کے طلبہ نے حالیہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی اور یونیورسٹی کے اندر ریلی نکالی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں تصاویر اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے اور لاپتہ ساتھی طلبہ کے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ “تعلیم کے میدان کو بھی غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے طلبہ کو اغوا کرنا ناقابل قبول ہے یہ ہماری تعلیم اور نجی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ہم اپنے دوستوں کی واپسی تک خاموش نہیں رہیں گے۔

طلباء کے مطابق گذشتہ روز اوتھل بازار سے چار طلبہ کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں گلاب، بالاچ، بیان اور ناصر شامل تھے کچھ بازیاب ہوئے دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔

احتجاجی طلبہ نے کہا ہےکہ بلوچستان کے طلبہ کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اگر ہمارے ساتھی بازیاب نہیں ہوتے تو ہم اپنے احتجاج کو مزید شدت دینگے اور اس تمام کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکام پر عائد ہوگی۔

واضع رہے کہ مذکورہ طلبا کو فورسز نے بھرے بازار میں دن دھاڑے حراست میں لیکر لاپتہ کیا ہے جن کا اب تک کوئی  خبر نہیں ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان میڈیکل کالج کے طلباء کا حکومت اور فورسز کیخلاف  دھرنا آج بھی جاری رہا

پیر دسمبر 2 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال  بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے طلباء کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ طلباء نے کالج اور ہاسٹلز کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ایک بار پھر دھرایا۔ مظاہرین نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ