بلوچستان میں لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شدت اختیار کر گئی ہیں ۔ پانک

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق، آواران سے آج برآمد شدہ لاشیں فقیر جان اور عیسیٰ کی ہیں، جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے ۔

پانک کے مطابق فقیر جان کو 26 ستمبر 2024 کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ عیسیٰ 17 فروری 2023 سے لاپتہ تھے۔ دونوں افراد کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

پانک نے کہا ہےکہ یہ واقعات بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی سلسلہ وار کہانی کو ظاہر کرتے ہیں۔ تنظیم نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ ان مظالم کو روکا جا سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان بلوچستان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

اتوار دسمبر 1 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنل مومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ بھوک ہڑتالیں اور احتجاجی کیمپ بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والا معمول بن چکے ہیں، جو اپنے پیاروں کے لیے انصاف کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ