شال ( نامہ نگار ) بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر جلال بلوچ نے جاری بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ شہباز شریف نے بلوچستان میں نام نہاد آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی سے جوڑ دیا یے۔
انھوں نے کہاہے کہ عسکری اداروں کے ہاتھوں محکوموں کو اغوا کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا
دیہات کے دیہات بلڈوز کرکے مکینوں کو جبری بے دخل کرنا,
گھروں میں لوٹ مار کرکے انہیں نظر آتش کرنا۔ل،
قابض کے تمام ہتکھنڈے ترقی کے زمرے آتے ہیں۔تو
ہماری ترقی کا یہ سفر 1948 سے جاری ہے۔