شال (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 22 نومبر کو رات ساڑھے دو بجے تربت کے علاقے بلیدہ ماہناز میں ایک جاسوس موبائل ٹاور اور منسلک ایکسچینج پر حملہ کرکے مشینری کو نظر آتش کردیا۔
انھوں نے کہاہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں اپنے تنصیبات کو پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر جاسوسی کیلئے استعمال کرنے سے گریز کریں۔