بی ایم سی کی فوج حوالگی کے خلاف بلوچستان طلباء تنظیموں کا مشترکہ گرینڈ اجلاس

شال ( پ ر ) بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے طلباء تنظیموں کی جانب سے بولان میڈیکل کالج پر پولیس قبضے اور ہاسٹلوں کی بندش کے خلاف آج بولان میڈیکل کالج میں گرینڈ مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

انھوں نے کہاہے کہ گرینڈ مشترکہ میٹنگ میں طلباء الائنس جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور کثیر تعداد میں میڈیکل اسٹوڈنٹس ، بی ایم سی کے دیگر تنظیموں سمیت کثیر تعداد میں طالبعلموں نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہاہے کہ گرینڈ میٹنگ میں تمام طالبعلموں اور شرکاء نے بلوچستان حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بولان میڈیکل کالج اور ہاسٹلز کو فورآ کھولا جائے بصورت دیگر کل سے بولان میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات جھڑپ میں جانبحق نوجوان کے ہمشیرہ کی نعش حوالگی کا مطالبہ، حکام کا انکار

بدھ نومبر 20 , 2024
قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حالیہ حملے اور جھڑپ میں ھلاک بلوچ لبریشن آرمی کے فتح اسکواڈ کے رکن شاہ زیب ساتکزئی کی لاش کو حکام نے لواحقین کے حوالہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شاہ زیب کے ہمشیرہ نے سوشل میڈیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ