بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ روڈ حادثات ایک شخص ھلاک ،محکمہ تعلیم آفیسر سمیت 3 زخمی

جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

آواران زخمی نیاز اللہ سمالانی

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ یونین کونسل ہتھیاری کے گاوں گزکھڑ میں دوفریقین وزدانی اور کٹوہر میں شدید فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خاتون کے علاوہ نظام علی ولدحاکم علی شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی ہدایت پر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ بند کرانے کے ساتھ زخمیوں کو آر ایچ سی جھل مگسی پہنچایا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما عبدالرحمان شاہوانی زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما عبدالرحمان شاہوانی زخمی ہو گئے ،واقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

علاوہ ازیں نوشکی پاک ایران بین الاقوامی شاہراہ این 40 رحمن زئی مل کے قریب زمباد گاڑی اور موٹر سائیکل کے حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ھلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

دریں اثناء ضلع آواران میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر( ڈی ای او )آواران نیاز اللہ سمالانی حادثے کا شکار ہوگیا جسے مذید علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ ان کا سینہ اور پہلو حادثے کی زد میں آئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار نومبر 17 , 2024
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں فورسز پر حملے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ،یہ بیان بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ 14 نومبر رات سات بجکر بیس منٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ