زیارت مسلح افراد کی ناکہ بندی ، میجر سمیت چار اہلکار وں کو بارودی سرنگ دھماکے اور فائرنگ میں اڑادیا،زامران چوکی پر حملہ

زیارت (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع زیارت منگی ڈیم کے مقام پر رات گئے مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے مسافروں کی چیکنگ شروع کردی اس موقع پر دو مسافروں کی کوائف چیکنگ دوران پنجاب کے رہائشی فورسز خفیہ اداروں کے 2 اہلکاروں کو پکڑ کر لے گئے بعد ازاں انھیں قتل کردیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر صبح مزکورہ مقام پر پہنچنے والی فوجی بکتربند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں اڑایادیاگیا جس کے نتیجے میں حسیب نامی میجر اور نور احمد سکنہ بارکھان نامی حوالدار ھلاک جبکہ نائک حفیظ ،نائک عثمان اور لانس نائک نزاکت نامی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بکتر بند گاڑی حملے میں مکمل تباہ ہوگئی۔

حکام نے فوجی اہلکاروں کی ھلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی گاڑی پر دھماکے میں میجر حسیب اور حوالدار نور محمد ہلاک ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ کنڈکاپران زامران میں وقع پاکستانی فورسز کی چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان کے بھائی محمد یونس کی بازیابی کے لیے ان کے ضعیف والدہ کی اپیل

جمعرات نومبر 14 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت زرین بگ ھسادیگ سے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون بی بی گنج خاتون بیوہ بہرام نے تربت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان حکومت، بلوچستان حکومت، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ