ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز نے مختلف اوقات میں دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل پاکستانی فورسز نے ظفر احمد ولد عطا محمد بگٹی کو بازار مین روڈ پر واقع بھاگیا ہوٹل کے سامنے سے جبکہ احمد علی عرف ڈیو ولد فیض علی بگٹی کو پیر کی صبح ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔