ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ، سی ٹی ڈی نے وندر سے لاپتہ جاوید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی

ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دوستین ولد شاہ مراد بگٹی کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز سوئی میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دریں اثناء پاکستانی فورسز ہاتھوں طالب علم جاوید بلوچ سکنہ وندر جنھیں پاکستانی فورسز نے 16 اکتوبر 2024 کو وندر سے لاپتہ کردیا تھا اور آج انکی گرفتاری کا دعوی کیا گیا ہے ۔

پاکستانی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دعوی میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی بلوچستان کے علاقے وندر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ مسلح افراد کا حملہ ،فورسز نے تصدیق کردی ،تمپ میں فورسز پر حملے کی اطلاعات ،بارکھان میں ٹرک نذر آتش

اتوار نومبر 10 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر چاروں طرف سے حملہ کردیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام کو ہونے والے اس حملے کے دوران دونوں جانب سے گھنٹوں تک شدید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ