باڈر ز بندشوں کیخلاف بلوچستان بھر کے پریس کلبوں میں بیک وقت 14 نومبر کو 3 بجے پریس کانفرنسز کیے جائیں گے ۔رخشان مکران ٹریڈ الائنس

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رخشان مکران ٹریڈ الائنس بلوچستان کی ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق 14 نومبر بروز جمعرات بوقت شام 3 بجے بلوچستان بھر کے پریس کلبز میں تمام بارڈرز بندش کے خلاف بیک وقت اہم پریس کانفرنس ہوگی۔

جس میں شال سمیت بلوچستان بھر کے پریس کلبز شامل ہیں جس میں رخشان ڈویژن، مکران ڈویژن، قلات ڈویژن، لسبیلہ ڈویژن اور نصیر آباد ڈویژن کے تمام کاروباری حضرات بارڈرز بندش کے خلاف اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ کے پریس کلبز میں کوئٹہ، گوادر، تربت، پنجگور، واشک، ناگ، بسیمہ، ماشکیل، دالبندین، نوکنڈی، یک مچ، تفتان، خاران، چاغی، نوشکی، آواران، حب چوکی، خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، چمن، لورالائی اور قلعہ سیف اللّٰہ شامل پیں جہاں پریس کلبز میں بیک وقت پریس کانفرنس ہوگی۔

انھوں نے مزکورہ علاقوں کے تمام پریس کلبز کے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مطلع رہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ، سی ٹی ڈی نے وندر سے لاپتہ جاوید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی

اتوار نومبر 10 , 2024
ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دوستین ولد شاہ مراد بگٹی کے نام سے ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ