کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئی کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا
کوئٹہ،ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نوراللہ اورمینجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران نے ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی ،دھماکے کے بعد ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل کو فوری طورپر ڈیوٹیز پر طلب کرلیا گیا
دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر اس وقت فدائی حملہ کیا گیا، جب وہ انفنٹری اسکول سے کورس ختم کرنے کے بعد بذریعہ جعفر ایکسپریس واپس جارہے تھے۔جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ حملہ بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سر انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔